سرگودھا میں خواتین کے لیے پنک ریڑھی بازار قائم
سرگودھا: خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی روڈ ماڈل بازار میں پنک ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خواتین کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بازار کے قیام کا مقصد خواتین کو باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت خود کر سکیں۔