اللہ کا شکر ، عوام نے اعتماد کیا ، مسائل حل کریں گے : شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…

پی ٹی آئی فاتح، ن لیگ دوسرے،آزادامیدوار تیسرے نمبر پر

ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کی 205 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف مجموعی طور پر فاتح رہی اور سب سے زیادہ 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے مقابلہ میں…

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن نے سندھ کے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کو نوٹسز جاری کردیے جو آئندہ ہفتے کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ای سی پی کا…

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسکیم جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسکیم جاری کردی ہیں۔ لاہور کی بیس وارڈز میں 5 لاکھ 99 ہزار 3 سو 97 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور کی بیس وارڈز کی خواتین ووٹرز کی تعداد…

نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں11 میٹرو پولٹین بنانے کی سفارش

وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11 میٹرو پولٹین اور 25 ضلع کونسل ہوں گے۔ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے بلدیاتی نظام کے حوالے…

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات اگلے سال تک موخر کرنے کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آئندہفتے…

افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات اگلے سال تک موخر کرنے کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آئندہفتے طلب کر لیا ہے ۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ طورپر اعلان کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن…

لاہور : شہر کی صفائی اور ستھرائی کے لئے سیکرٹری بلدیات کی تجاویز

سیکرٹری بلدیاتی پنجاب نورالامین مینگل نے شہر کی صفائی اور ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے بعض تجاویز پیش کردی ہیں۔ پیش کی گئی تجاویز میں شہر کی سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے شہریوں کو 6 ماہ قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا…

تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف نے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن سے فوج کی تعیناتی کامطالبہ کر دیا۔تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات سے…

محکمہ بلدیات کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل

سینکڑوں افراد کیلئے روزگار کی بارش! محکمہ بلدیات کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل، بلدیاتی اداروں کو بھرتیاں کرنے کی اجازت مل گئی، ملازمین کے فوت ہونے پر ان کے بچوں کو بھرتی کیا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کی جانب سے تمام بلدیاتی…

پنجاب میں کورونا کی صورتحال تشویشناک، تمام سرکاری و نجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز…