بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب کے تحت کرونا ویکسینیشن اور اگاہی کے لئے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کرونا سے بچا ءو کی احتیاطی تدا بیر اور کرونا ویکسین کی افادئےت کے حوالے سے شرکاء کو اگا ہی دی گئی ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین ، ڈاکٹر خالد حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اقبال ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر، ڈاکٹر شوکت علی وٹو ;DSC بہاولنگر، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور عوام النا س نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ےا سین ، ڈاکٹر خالد حسین ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے خصوصی خطاب کیا، اور کہا کہ کرو نا جیسی مہلک وبا کا واحد حل صرف کرانا ویکسینیشن ہے ۔ اس سلسلہ میں کرونا ویکسینیشن مہم RED-llکے تحت 12سال سے ذائد افراد کو مورخہ01-12-2021 تا 31-12-2021تک گھر گھر جا کر کرانا ویکسینیشن کی جائے گی ۔اور عوام الناس سے بھر پور تعا ون کی اپیل کی ۔
متعلقہ خبریں