اینٹی کرپشن کی کارروائی، میونسپل کمیٹی چشتیاں کا ملازم مبینہ طور پہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

چشتیاں: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چشتیاں شہر میں کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چشتیاں کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور میرٹ پر مبنی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں