جہلم:وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست پر ڈپٹی کمشنرجہلم برطرف

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم رضا اوزگن نے وزیراعلیٰ کے جہلم اور پنڈ دادن خان کے دورے کے دوران سیکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کے باعث امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی سے درخواست کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو اپنی ان ہدایات کی خلاف ورزی قرار دیا جن کے تحت ضلعی دوروں کے دوران عوام اور معمولاتِ زندگی میں خلل ڈالنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

امتحانی شیڈول میں تبدیلی صرف جہلم کے امتحانی مراکز تک محدود ہے، جبکہ متاثرہ طلبہ کو نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں