بہاولپور کے اسامہ جمیل نے 14واں پی ایم ایس بیچ مکمل کر لیا، پاسنگ آؤٹ تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب سے سند وصول

لاہور: مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 14ویں پنجاب مینجمنٹ سروس بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران صوبائی مینجمنٹ سروس کے نو منتخب افسر اسامہ جمیل نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے اپنی کامیابی کی سند وصول کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور اور سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اقبال حسین بھی موجود تھے۔

اسامہ جمیل کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے قانون (ایل ایل بی) کی ڈگری حاصل کی اور سخت مقابلے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کا امتحان کامیابی سے پاس کرکے انتظامی افسر منتخب ہوئے۔

تقریب میں کامیاب افسران کو عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور مؤثر انتظامی صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کے ساتھ عملی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تلقین کی گئی۔ اس موقع پر اسامہ جمیل کی کامیابی کو ان کے خاندان، اساتذہ اور دوستوں نے سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں