پنجاب میں گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن مہم, سترکروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں: چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے سول سیکرٹریٹ میں ویکسینیشن کی مہم ریچ ایوری کے جائزہ اجلاس خطاب کرتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسین ہے,کورونا ویکسین کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائے آگاہی بڑھانے کیلئے علماء کرام سے بھی مدد لی جائےاور صحت عامہ کے تحٖفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنرز دیئے گئے اہداف کو ہر صورت پورا کریں،مہم کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دیتےہوئےکہا کہ گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی خصوصی مہم12نومبر تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران تقریباڈیڑھ کروڑسے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگانے کیلئے 18ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
محکمہ پرائمری صحت نے مہم کیلئے سترکروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔اوقاف، بلدیات،بہبود آبادی کےمحکموں کے سیکرٹریز، ڈی جی پی آر پنجاب اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی اور تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں