ضلع بہاولنگرکی پانچ تحصیلوں میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 12 لاکھ سے زائدبچوں کو میزل روبیلا(خسرہ) کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے:کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کے دوران ہوا میزل روبیلا کےحفاظتی ٹیکہ جات مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا . ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میزل روبیلا کی حفاظتی مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں اس سلسلے میں ٹیم ممبران فعال انداز میں کام کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ٹیم ممبران کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ فیلڈ میں بہتر انداز سے خدمات سر انجام دے سکیں، انہوں نے کہا کہ سوشل موبلائزرز والدین کو میزل اینڈ رو بیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کریں،اجلاس میں بتایا گیا کہ میزل روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کے دوران ضلع بھر میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو میزل روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، سی او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مفکر، کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر ذاکر، دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں