جماعت اسلامی کےلیاری سے منتخب ایم پی اے عبدالرشید نے سیوریج مسائل پر احتجاج کرتے ہوئے خود کو ایکسیئن کے ساتھ دفتر میں بند کرلیا۔پولیس, رینجرز کی نفری پہنچ گئی،

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)سید عبدالرشید نے کہا کہ ایکسیئن کہتا ہے ان کی کوئی نہیں سنتا، اب میں اور وہ ساتھ ہیں، مسائل کے حل تک اپنے دفتر میں ایکسیئن کے ساتھ بند رہوں گا۔لیاری کےMPA عبدالرشید نے کہا کہ سندھ حکومت لیاری میں سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک پائی نہیں دے رہی۔عبدالرشید نے کہا کہ لیاری میں گندے پانی کی صفائی کے لئے اپنا فلیٹ بیچ دیا، چار سال سےرکن اسمبلی کی حیثیت سے ملنے والی تنخواہ بھی لگادی۔ایم پی اے نے کہا کہ اپنا سب کچھ حلقے کے عوام پر لگانے کے بعد اب اس کے سوا کچھ نہیں بچا کہ ایکسی این کے ساتھ خود کو بھی بند کرلوں۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالکریم میمن اور ایس پی لیاری کے عبدالرشید سے مذاکرات جاری ہیں تاہم ایم پی اے کا کہنا ہے کہ جب تک گندےپانی کی صفائی شروع نہیں ہوتی تالا نہیں کھولوں گا۔دوسری جانب ایم پی اے عبدالرشید کے دفتر پر پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی جبکہ عبدالرشید سے مذاکرات کے لیے سپرنٹنڈنگ انجینئر واٹر بورڈ انورمیمن بھی پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں