کراچی ، مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج ، مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے باز ی

کراچی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے بازی کی ہے،مسلم لیگ ہاؤس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کردفتر قبضہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کراچی ڈویڑن کے صدرسلمان خان کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد مسلم لیگ ہاؤس کارساز پہنچی کارکنان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے پر من پسند افراد کو نوازنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اورمرکزی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے شہباز شریف کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کراچی کی سیاست کو خراب اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں احتجاج کے دوران کارکنان مسلم لیگ ہاوس میں داخل ہوگئے مشتعل مظاہرین نے مسلم لیگ ہاوس میں توڑ پھوڑ کی مظاہرین نے مسلم لیگ ہاوس کے دفتر میں شاہ محمد شاہ اور دیگررہنماوں کے پینافلیکس اور تصاویر پھاڑ دیں۔
مشتعل کارکنان کا کہنا تھا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سیمتعلق کمیٹی کیفیصلوں کونہیں مانتے،کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کیلئیٹکٹس کی بندر بانٹ منظورنہیں ہے پیسے لے کر ٹکٹس جاری ?کئے گئے ہیں اورایسے افراد کوپارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔کارکنان نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی قیادت شفاف کمیٹی تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو پارٹی ٹکٹس جاری کرے۔

متعلقہ خبریں