ڈسٹرکٹ اوورسیزکمیشن کی کوششوں کی بدولت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے: پیرناصرجمیل ہاشمی چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیشن چکوال

چکوال(نمائندہ مقامی حکومت)ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس ۔ اجلاس کی صدارت کمشن کے چیئرمین پیر ناصر جمیل ہاشمی نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال عمران بشیر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پیش کئے جانے والے مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ پیر ناصر جمیل ہاشمی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ کمیشن کی مربوط کوششوں کی بدولت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے اراکین کو تاکید کی کہ کارکردگی کا عمدہ معیار برقرار رکھتے ہوئے تمام تر قانونی تقاضوں کے مطابق مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے

متعلقہ خبریں