ترقیاتی منصوبوں پر ایم این ایز کے ناموں کی تختی نہیں لگنی چاہئے: پشاور ہا ئیکورٹ


پشاور(نمائندہ مقامی حکومت)پشاورہائیکورٹ نے ضم اضلاع میں ایم این اے کے نام سے جاری کردہ ترقیاتی منصوبوں کے اشتہار کیخلاف دائر رٹ پٹیشن نمٹا دی ، چیف جسٹس قیصررشید خان کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے قراردیا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے مکمل ہونے والے منصوبوں کے اشتہارات ایم این ایزکے ناموں سے نہیں جاری ہونے چاہئیں نہ ہی ان پراراکین اسمبلی کے ناموں کی تختی لگنی چاہیے ، گزشتہ روزچیف جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس ارشدعلی پر مشتمل بنچ نے کیس پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار نے رٹ میں موقف اپنایا تھا کہ ایم این اے نورالحق قادری نے ترقیاتی منصوبوں کے اشتہاراپنے نام سے جاری کرائے ہیں جبکہ کسی بھی ایم این اے کے نام سے کوئی بھی حکومتی اشتہارجاری نہیں ہوسکتا،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ یہ منصوبے باقاعدہ اے ڈی پی کے ذریعے مکمل کئے جارہے ہیں اور ان کی انتظامی منظوری ہونے کیساتھ ساتھ ان کی بڈنگ بھی ہوچکی ہے لہذا ان منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا جائے جسٹس ارشدعلی نے کہا کہ آپ کوریجنڈم جاری کریں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہےچیف جسٹس نے کہا کہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، اگر ان منصوبوں کا پورا پراسیس دوبارہ کرنے کا حکم دیتے ہیں تو اس سے منصوبوں کی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔ بعدازاں دورکنی بنچ نے رٹ پٹیشن نمٹا دیا۔

متعلقہ خبریں