پشاور کے جنوبی حصے کے لیے 31 کلومیٹر طویل آؤٹر رنگ روڈ منصوبہ زیر غور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی مجوزہ تفصیلات اور آئندہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے مجوزہ دوسری رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی جو شہر کے جنوبی علاقوں کو کور کرے گی۔ اس منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آؤٹر رنگ روڈ منصوبہ نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی لائے گا بلکہ اس سے علاقے میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔ منصوبے کو تقریباً تین سال کے عرصے میں مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ اس کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے میں عوام کی سہولت کے پیش نظر مناسب مقامات پر انٹرچینجز شامل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی شہری ضروریات اور ترقی کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس انٹرچینج کے قیام سے ٹریفک کو شہر میں داخل ہوئے بغیر براہ راست گزرنے کی سہولت میسر آئے گی جس سے شہری ٹریفک میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ نئی رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے تاکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی مزید بہتر بنای

متعلقہ خبریں