بہاولنگر میں بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبہ بہاولپور کی بحالی پر آل پارٹیز سیمینار 30 نومبر کو ہوگا

بہاولنگر: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاولنگر کے زیر اہتمام "بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام، فوری بلدیاتی انتخابات اور صوبہ بہاولپور کی بحالی” کے مطالبات پر آل پارٹیز سیمینار 30 نومبر کو بہاولنگر پریس کلب میں منعقد ہوگا۔

سیمینار میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا، تاجروں، صحافیوں اور اساتذہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کا مقصد عوامی نمائندگی کے مؤثر نظام، علاقائی محرومیوں کے خاتمے اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے متعلق امور پر مشترکہ مکالمے کو فروغ دینا ہے۔

سیمینار کے اہم موضوعات میں بااختیار بلدیاتی نظام، وسائل اور اختیارات کی منصفانہ منتقلی، فوری بلدیاتی انتخابات، عوامی خوداختیاری، صوبہ بہاولپور کی بحالی، تاریخی شناخت اور علاقائی حقوق کا تحفظ شامل ہیں۔

منتظمین کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق سیمینار پیر 30 نومبر 2026 کو شام 7 بجے بہاولنگر پریس کلب میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں