کھلی کچہر ی کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے: محمد ظفر بزدار ڈی پی او بہاولنگر

فورٹ عباس(نمائندہ مقامی حکومت)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار نےکہا ہےکہ کھلی کچہر ی کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرےآفس کےدروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے.انہوں نےتھانہ فورٹ عباس میں کھلی کچہری میں کہا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے ۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ خبریں