شانگلہ: پہاڑی علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، متعدد مقامات کی چیکنگ
شانگلہ: ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے پولیس نفری کے ہمراہ پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔
آپریشن کوٹکے، مانڑی اور بورڈ سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا، جس میں ضلعی پولیس اور ڈی ایس بی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ کی گئی، جبکہ علاقے کے معززین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئیں۔