راولپنڈی: سب انسپکٹر کرپشن کے الزام میں معطل، محکمانہ انکوائری کا حکم

کارروائی سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایک شہری کی شکایت موصول ہونے پر کی۔

راولپنڈی میں پولیس کے سب انسپکٹر کو کرپشن کے الزام پر معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے اور محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کارروائی سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایک شہری کی شکایت موصول ہونے پر کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او نے پیرودھائی تھانے کے سب انسپکٹر کے خلاف کرپشن کی شکایت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ محکمہ پولیس کی عزت کو نقصان پہنچانے والے ان میں شامل نہیں، ایسے اہلکاروں کو سختی سے جواب دہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سی پی او نے خبردار کیاکہ:

"افسران اپنا قبلہ درست کریں”

دوسری جانب پولیس لائن ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں "فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام” کے 33ویں بیچ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس دو ہفتے کے پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران سینئر پولیس افسران نے طلبہ کو پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں پر لیکچرز دیے۔ طلبہ کو تھانوں کے نظام، پولیس سروس سینٹر، فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس، ٹریفک پولیس، قانونی اور عدالتی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں