پنجاب: کسی مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا تو واسا کے ایم ڈیز اورلوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسرز ذمہ دار ہوں گے:چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)فیصل آباد میں بچے کا مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ کےبعد چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر کے ایم ڈیز واسا اور چیف افسران کو مراسلہ جاری کر دیا.باعث شرم ہے کہ بچےکھلے مین ہولز کیوجہ سے مر رہے ہیں،کچھ افسران اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے.اگر کسی مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا تو واسا کے ایم ڈیز اور لوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسرز ذمہ دار ہوں گے،فرائض میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،کوئی بھی شخص مین ہول کے ڈھکن چوری کرتا، بیچتا یا خریدتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

متعلقہ خبریں