نیو کراچی میں 1000 گلیوں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری
کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے سیکٹر 5 ایم، یوسی 04 میں "1000 گلیوں کی تعمیر” کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جہاں ترقیاتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنرل کونسلر محمد وسیم اور نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد عملی میدان میں متحرک نظر آئے، جو گلیوں کی تعمیر کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مقامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ علاقے کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف کی قیادت میں جاری اس منصوبے کو جماعت اسلامی کی مکمل حمایت حاصل ہے، جبکہ ٹیم کی سطح پر "ٹیم حافظ نعیم” کے پلیٹ فارم سے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نیو کراچی کی سڑکوں کا نظام بہتر ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی۔