امریکا میں موسمی اور کورونا صورتحال کے باعث ہفتے کو فضائی سفر میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

گزشتہ روز امریکا میں 2 ہزار 723 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں منسوخ کی گئی پروازوں کی تعداد 4 ہزار 698 رہی۔امریکا میں تقریباً 6 ہزار ڈومیسٹک پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، سب سے زیادہ امریکی ایئرلائن ساؤتھ ویسٹ کو پریشانی کا سامنا ہوا، جس کو اپنا 13 فیصد فلائٹ شیڈول منسوخ کرنا پڑا۔امریکا میں خراب موسم کے باعث شکاگو کا ایئرپورٹ سب سے زیادہ متاثر رہا، کرسمس ویک اینڈ پر دنیا بھر میں ایئر لائنز کی طرف سے تقریباً 7500 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں

متعلقہ خبریں