کراچی کے عوام کو 1200 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے: اسلم خان

کے فور منصوبہ جلد مکمل کیا جائے،کے فورمنصوبہ کرپشن کی نظر ہورہا ہے، بجٹ میں 40 ارب روپے رکھے جائیں : چئیرمین کراچی گرینڈ الائنس

کراچی: چئیرمین کراچی گرینڈ الائنس اسلم خان نے کہا کہ کراچی ایک خوبصورت شھر ھوتا تھا جو کبھی دھلتا تھا جس کے روڈ شفاف ہوتے تھے پانی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا آج کہنے کو ساڑھے چھ سو ایم جی ڈی پانی کراچی کو مل رہا ہے لیکن اس کو اگر کاؤنٹ کریں کراچی شہر میں چار سو ایم جی ڈی پانی بھی نہیں اتا جبکہ کراچی شہر کے لوگوں کو 1200 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے اور جو کے فور کا منصوبہ ہے جو پورے کے بجائے آدھے میں بن رہا ہے جس کو پلاننگ کے حساب سے 2011 میں کمپلیٹ ہو جانا چاہیے تھا لیکن کراچی دشمنوں نے اس پر عمل نہیں ہونے دیا اور 2016 میں اس کا افتتاح کیا جس کو 2021 میں مکمل ہونا تھا لیکن پہلے ہی مرحلے میں اربوں روپے کا کرپشن ہوا اس کے بعد اس پروجیکٹ کو واپڈا کے حوالے کر دیا گیا جس کا ٹاسک تھا کہ جلد از جلد اس کو مکمل کیا جائے گا لیکن واپڈا بھی اس کو 2025 میں مکمل نہ کر سکا اب 2026 کا وعدہ کیا گیا ہے کہ کے فور کمپلیٹ ہو جائے گا لیکن اگر ہم اس کو دیکھتے ہیں 2025 2026 کے بجٹ میں اس فیڈرل گورنمنٹ نے اس میں تقریبا 40 ارب کے مقابلے میں صرف 3 ارب روپے رکھے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے اگر اس طرح بجٹ میں رقم رکھتے رہے تو اس کے لیے 10 سال کا عرصہ درکار ہے میں اپنے کالم کے ذریعے حکومت وقت اور ان کے اتحادیوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ فوری طور پر چاہے وہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی صدر پاکستان سے اپیل کرتا ہوں وہ وفاق سے بجٹ منظوری سے پہلے کم سے کم 40 ارب کی رقم وفاق سے منظور کرائیں اور سندھ گورنمنٹ واٹر بورڈ اس کا انٹرنل کام فوری طور پر شروع کرائیں تاکہ پانی انے کے بعد لوگوں کو پانی ملے.

متعلقہ خبریں