ہنگامی حالات میں حفاظتی اقدامات کی آگاہی
چشتیاں (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ھدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کا سکیورٹی فورسز کے دستے کو موجودہ جنگی صورت حال اور سخت گرم موسم کے پیش نظر فوڈ سکیورٹی, فوڈ سیفٹی اور ڈی ہائڈریشن سے بچنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپرنٹینڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی نے کہا ہمارے جوان جسمانی صحت اور پیشہ ورانہ اصول کے مطابق جنگی حالات میں ملک و قوم کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز میاں نعمان یونس کا کہنا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے تمام سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر حافظ احمدسعید اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل محمد اقبال کے ہمراہ جوانوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔