سندھ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی سرپرستی میں سوسائٹیوں پر قبضے جاری ہیں، منعم ظفر خان

جعلی انتخابات کے ذریعے من پسند ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرکے سوسائٹیوں کے معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے 

جماعت اسلامی کراچی کے امیر، منعم ظفر خان نے سندھ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے باہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمے کی پشت پناہی میں کراچی کی مختلف کوآپریٹو سوسائٹیوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی انتخابات کے ذریعے من پسند ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرکے سوسائٹیوں کے معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے اور اراضی پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں متاثرین کی زندگی بھر کی جمع پونجی خطرے میں ہے اور اس صورتحال پر نیب اور دیگر مقتدر اداروں کی خاموشی تشویشناک ہے۔

منعم ظفر نے مطالبہ کیا کہ سوسائٹیوں سے ناجائز قبضے ختم کروائے جائیں اور اصل مالکان کو ان کی زمینیں واپس دی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ان متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں