نیویارک: ہیٹی ہیریٹیج استقبالیے کا انعقاد، نیو یارک میئر ایڈمز کی تقریب میں شرکت
نیویارک میں میئر ایرک ایڈمز کی میزبانی میں ہیٹی ہیریٹیج ریسیپشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ہیٹی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر میئر ایڈمز نے ہیٹی نژاد نیویارکرز کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایک حالیہ واقعے میں جان بچانے کی کوشش کرنے والے ہیٹی سیکیورٹی گارڈ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں۔
میئر ایڈمز نے کہا کہ ہیٹی کمیونٹی نے نیویارک کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور تعلیم، طب، کاروبار اور سرکاری اداروں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی حکومت تمام تارکینِ وطن خصوصاً ہیٹی نژاد شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔
ریسیپشن میں ہیٹی کلچر، تاریخ اور جدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ کمیونٹی کے نمایاں رہنماؤں اور اہلِ خانہ کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔