یوکرین نے گورنمنٹ ٹیک لیب کیلئے دنیا بھر سے انوویٹرز کو مدعو کر لیا
کیف: یوکرین نے اپنی پہلی گوَوٹیک لیب اوپن کال کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت دنیا بھر کے اسٹارٹ اپس اور انوویٹرز کو سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل حل تیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ اقدام گلوبل گورنمنٹ ٹیکنالوجی سینٹر (GGTC) کیف کی قیادت میں، وزارت برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ورلڈ اکنامک فورماور سوئٹزرلینڈ کے ای-گورنمنٹ ایجیلیٹی پروگرام (EGAP) کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد روس کے 2022 کے حملے کے بعد یوکرین کی مزاحمت کو مضبوط بنانا اور جنگ کے بعد کی بحالی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
اوپن کال کی مدت 28 اکتوبر 2025 تک ہے، اور اس دوران تین شعبوں میں تجاویز طلب کی گئی ہیں:
- شہری منصوبہ بندی (Urban Planning)
- شہریوں کے لیے قانونی مشاورت (Legal Advice)
- سیاحت کا انتظام (Tourism Management)
پروگرام کے تحت نو ٹیمیں منتخب کی جائیں گی جن کا اعلان نومبر میں کیا جائے گا۔ ہر ٹیم کو مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر جدید ڈیجیٹل سلوشنز تیار کر سکیں۔