راولپنڈی: ملک بھر کی کنٹونمنٹس میں ڈیجیٹل گورننس اور مالی شفافیت کے لیے اصلاحاتی اقدامات
راولپنڈی: ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز ملک بھر کی کنٹونمنٹس میں ڈیجیٹل گورننس، آٹومیشن اور مالی شفافیت کے فروغ کے لیے جامع اصلاحات متعارف کروا دیں۔
ادارے کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی اصلاحاتی دستاویز "Fixing the System, Fueling the Future: Reforms of ML&C, Initiatives and Transparency Transformation” کے عنوان سے باضابطہ طور پر مرتب کر کے پیش کی گئی ہے۔
یہ اصلاحات ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک کی رہنمائی میں تیار کی گئیں، جن کا مقصد ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کی کارکردگی میں بہتری لانا اور شہری سہولیات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
یہ رپورٹ حال ہی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو پیش کی گئی، جنہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس رپورٹ کو مستقبل کی پالیسی سازی کے لیے رہنما دستاویز قرار دیا۔
ایم ایل اینڈ سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، رپورٹ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ادارے کی اداراتی پیش رفت، ساختی اصلاحات اور گورننس کے نظام میں تبدیلی کا احاطہ کیا گیا ہے۔
دستاویز میں متعدد اہم شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو یکجا کیا گیا ہے، جن میں ڈیجیٹل گورننس اور آٹومیشن، مالی شفافیت و احتساب کے فریم ورک، ہیومن ریسورس ری اسٹرکچرنگ، کارکردگی پر مبنی نظام، انفراسٹرکچر کی جدید کاری، سروس ڈلیوری میں بہتری، پالیسیوں کی معیاری سازی اور شہری سہولت کے اقدامات شامل ہیں۔
ان اصلاحات نے ادارے کے کام کرنے کے انداز کو بدل دیا ہے، جسے موثر، دیانتدار، شفاف اور عوام دوست حکمرانی کے اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ فیصلوں میں ڈیٹا پر مبنی نظام، پالیسی ہم آہنگی اور میدانی سطح پر قابلِ پیمائش احتساب کو شامل کیا گیا ہے تاکہ گورننس زیادہ جوابدہ اور منصفانہ ہو۔
ابتدائی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں ادارہ جاتی بہتری سامنے آئی ہے جس نے طویل المدتی اصلاحات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
ادارہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اصلاحات کے تسلسل اور مستقل مزاجی سے ہی ان کامیابیوں کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے، تاکہ مستقبل میں "عوام دوست، موثر مقامی امید حکومت اور شفاف ملٹری لینڈ مینجمنٹ” کے وژن کو عملی شکل دی جا سکے۔امید کی جا رہی کہ ملٹری لینڈز اینڈ کینٹونمنٹس کا یہ ماڈل ملک کی دیگر مقامی حکومتوں کے لئے مثالی گورننسکی ایک قابل تقلید مثال ثابت ہوگا ہے۔