باجوڑ: پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈز جاری

اسکالرشپ، صحت، بیٹیوں کی شادی اور دیگر امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

باجوڑ: محکمہ ویلفیئر کی جانب سے باجوڑ پولیس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈ کے تحت مختلف مدات میں امدادی رقوم جاری کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان کی ہدایت پر ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال نے پولیس جوانوں میں سکالرشپ، علاج معالجہ، بیٹیوں کی شادی اور دیگر ضروری امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔
تقریب کے دوران ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نے پولیس جوانوں کے بچوں کی بہتر تعلیم اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے خصوصی سکالرشپ چیکس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس جوان ملک و قوم کی خدمت کیلئے دن رات اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، لہٰذا ان کی اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلفیئر فنڈز کا مقصد پولیس جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو تعلیمی، مالی اور طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مشکلات کے وقت خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اپنے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی ویلفیئر پروگرامز کے ذریعے پولیس فورس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں