بنوقابل ضلع شمالی کے ایمبیسیڈرز کا مشاورتی اجلاس، طلبہ کی فلاح اور مستقبل کے منصوبوں پر غور

کراچی (نامہ نگار) بنوقابل ضلع شمالی کے ایمبیسیڈرز کا مشاورتی اجلاس بنوقابل اربن فاریسٹ میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ کی فلاح، تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز مفتی فیاض الرحمٰن صاحب کے درسِ حدیث سے ہوا، جس میں علم کی اہمیت، کردار سازی اور خدمتِ خلق کے اسلامی تصور پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے درس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور معاشرتی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کریں گے۔

اجلاس میں ضلع شمالی کی ٹیم نے آئندہ تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی رہنمائی اور بنوقابل پروگرام کو مزید فعال بنانے کے مختلف منصوبوں پر مشاورت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں