کھیل نوجوان نسل میں نظم و ضبط، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں:محمد وسیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل میں نظم و ضبط، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر سپورٹس گالا کا انعقاد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں سپورٹس گالا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے رحجان کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عظمی بشیر احمد، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد شفقت، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد عثمان، متعلقہ محکموں کے افسران، سکولوں کے طلبہ و طالبات، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں جشنِ آزادی کے حوالے سے قومی جذبے اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا جبکہ افتتاحی میچ میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ جشنِ آزادی کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں