محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوں کو کپاس کی نیوٹریشنل اور پیسٹ مینجمنٹ کے متعلق اگاہی
چشتیاں: ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع ضلع بہاول نگر محمد رضوان امجد نے کہا ہے کہ کپاس پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی چنانچہ حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافے اورکاشتکاروں کی بہتر رہنمائی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ساؤتھ زون، ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت توسیع تحصیل ہارون اباد کے ہمراہ ضلع بہاول نگرکے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران انہوں نے کسانوں کو کپاس کی نیوٹریشنل اور پیسٹ مینجمنٹ کے متعلق اگاہی دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور فصل کو نقصان دہ کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ زراعت کی فیلڈ سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کاشت کاروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت کی سفارشات پرعمل کریں تاکہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل پیٹ سرویلنس اسکواڈز تمام تحصیلوں میں متحرک ہیں اور فصلوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔