حالیہ بارشوں سے ساور ڈیم گوادر اور شادی کور ڈیم پسنی کو فائدہ پہنچا ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گوادر میں ڈیم بھرنے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دن ساحلی علاقوں میں پانی کا اچھا ذخیرہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں