سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

منچن آباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل گریا آباد، تحصیل منچن آباد کے سیکرٹری منظور احمد کو شہری سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ کارروائی شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔

اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں