الیکشن نتائج میں ردوبدل کیس، سابق اسسٹنٹ کمشنر ماجد ماکو کی ضمانت منظور

سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے الیکشن نتائج میں ردوبدل کے مقدمے میں سابق اسسٹنٹ کمشنر ماجد ماکو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ماجد ماکو کو الیکشن نتائج میں ردوبدل کے کیس میں دو سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کے خلاف انہوں نے ضمانت اور رہائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 8 دسمبر کو مقرر کرتے ہوئے فریقین کو طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں