چشتیاں: مقامی شہری نے سوشل میڈیا پر چشتیاں سول ہسپتال کی ابتر حالت پر شدید احتجاج کیا، جہاں ایک ایکسیڈنٹ زدہ مریض کو لانے پر ایمرجنسی میں معمولی طبی سامان تک دستیاب نہ تھا۔ زخموں کو ٹانکے لگانے کے لیے سوئی تک موجود نہیں تھی اور لواحقین کو ایک لمبی فہرست دے کر سامان باہر سے خریدنے کا کہا گیا۔
شہری کا کہنا ہے کہ "مریض تکلیف سے کراہ رہا تھا اور ہم دواخانوں کے چکر کاٹ رہے تھے۔ اگر ایمرجنسی میں بھی سہولیات نہیں، تو ہسپتال کا مقصد کیا رہ جاتا ہے؟”
انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیا جائے اور چشتیاں سول ہسپتال کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔