احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پورٹل آج کھول دیا گیا ہے، نئےتعلیمی سال کی درخواستوں کے لیے پورٹل 30 نومبر تک کھلا ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ تعلیمی سال2021 میں نئےداخل شدہ طلبا آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے، وہ طلبا جن کے گھر کی ماہانہ آمدنی 45 ہزار سے کم ہےوہ درخواست دے سکتے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس اسکالرشپ پروگرام میں ملک کی 135پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں، پروگرام میں شامل طلبا کے وظائف انڈر گریجویٹ ڈگری کی تکمیل تک جاری رہیں گےثانیہ نشتر نےکہا کہ پچھلےدوسالوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد احساس اسکالر شپ جاری ہوئے تھے.

متعلقہ خبریں