وفاقی حکومت نے پنجاب کو گندم کی سپورٹ پرائس 1950 روپے من کی تجویز بھجوا دی سندھ میں گندم کی خریداری کا ریٹ 2200 روپے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ مقامی حکومت) وفاقی حکومت نے گندم کی سرکاری خریداری کا ریٹ 1950 روپے من مقررکرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پنجاب کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے گندم کی خریداری کا ریٹ سندھ کی طرح 2200 روپے من مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ گندم کی کم سے کم قیمت خرید کا اعلان پنجاب کے ڈائریکٹر فوڈ عمر جہانزیب کو لاحق کورونا سے صحت یاب ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر خوراک ، وفاقی سیکرٹری خوراک کی مشاورت سے ہوا اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو کا کہنا ہے کہ اب جبکہ سندھ نے سرکاری گندم کی خریداری کا کم سے کم ریٹ 2200 روپے مقرر کیا ہے پنجاب کی حکومت کو سرکاری قیمت خرید کا اعلان فوری طور پر کرنا چاہئے

متعلقہ خبریں