ایف ایف سی، سال 2021 کے ششماہی ما لی نتائج کا اعلان

راولپنڈی (کامرس رپورٹر) 30 جولائی 2021 کو فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بورڈ نے 30 جون 2021 کو اختمام پذیر ہونے والی ششماہی مدت کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔کمپنی نے 9.44 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جسکی فى شیئر منافع تقسیم 7.42 روپے رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی بنسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے اس سہ ماہی کے لئے 2 روپے 60 پیسے فی حصص کے دوسرے عبوری منافع کا بھی اعلان کیا جس کی مجموعی تقسیم سال کے پہلے نصف حصے کے دوران 6.10 روپے فی حصص رہی -ایف ایف سی نے اس مدت کے دوران 1,222 ہزار ٹن سونا یوریا کی پیداوار حاصل کی اور مجموعی سیلز آمدنی 44.02 ارب روپے رہی – جی آئی ڈی سی کی مد میں 1.2 ارب روپے کے مالی بوجھ کے منافع پر منفی اثر کے باوجود ایف ایف سی متعلقہ کمپنیوں کی ہائر ڈیوی ڈیند ڈسٹریبیوشن (higher dividend distribution )کی وجہ سے زیادہ منافع کمانے میں کامیاب رہی –

متعلقہ خبریں