کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے اپنی اپ گریڈ موبائل ایپ سروس متعارف کروادی: انجینئر اسداللہ خان ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) سندھ حکومت کے کراچی کے شہریوں کو سوشل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کے عزم کو مد نظر رکھتے ھوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ادارے نے اپنی آن لائن موبائل ایپ سروس کو اپ گریڈ کردیا ہے جس سے شہریوں کو فراہمی آب کی سہولیات سے استفادہ کر نےمیں زیادہ آسانی ہوگی۔
اپ گریڈ موبائل ایپ سروس سے شہری واٹر ٹینکرز کی بکنگ بآسانی کرواسکتے ہیں۔ اپ گریڈ موبائل ایپ سروس کے علاوہ شہری دیے گئے نمبروں (03041112482) پر بھی واٹر ٹینکرز کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔
موبائل ایپ کی اپ گریڈیشن کے بعد لانچنگ کے موقع پرایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے بتایا کہ مذکورہ اپگریڈ کی گئی موبائل ایپ سروس کو ڈیزائن کرتے وقت صارفین کی ضروریات کا خاص خیال رکھا گیاھے اوراسکو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا گیا ھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فراہمی و نکاسئ آب کی سہولیات کو لوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال ادارے میں ھونے والی اصلاحات کا حصہ ھے جس میں ادارے کے ملازمین کی دن رات کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں