دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں، پنشن، لیو انکیشمنٹ اور 25 فیصد اضافی الاﺅنس برائے سالڈ ویسٹ اسٹاف کو ادائیگی کی جائے: سید ذوالفقار شاہ صدر سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ، میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی غلام مرتضیٰ بھٹو اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرکے انہیں دیوالی سے قبل ہندو اسٹاف کو تنخواہوں، پنشن، لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی اور سولڈ ویسٹ اسٹاف کو 25 فیصد اضافی الاﺅنس کی ادائیگی کے سلسلے میں میٹنگ کی، وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے فوری طور پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی کو فوری طور پر ہندو اسٹاف کو دیوالی سے قبل تنخواہیں، پنشن ادا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ سید ذوالفقار شاہ نے میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے ہندو اسٹاف کو تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی کے سلسلے میں آگاہ کیا۔ فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی غلام مرتضیٰ بھٹو سے ملاقات کرکے سید ذوالفقار شاہ نے ہندو اسٹاف کو تنخواہوں، پنشن کی دیوالی سے قبل ادائیگی، HBL کے ایم سی برانچ کی جانب سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے باوجود 3 ہزار اکاﺅنٹس فریز کرنے، پنشن کی آن لائن ادائیگی نہ کرنے سے بھی آگاہ کیا۔ غلام مرتضیٰ بھٹو نے موقع پر حبیب بینک انتظامیہ سے رابطہ کرکے پنشنرز اکاﺅنٹس کو بحال کرنے اور آن لائن پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جبکہ فنانس ڈپارٹمنٹ کو ہندو اسٹاف کو تنخواہ ادا کرنے کا بندوبست کرنے اور ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو پنشن کی ادائیگی کا بندوبست کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ ایم ڈی سولڈ ویسٹ زبیر احمد چنہ سے ملاقات میں سید ذوالفقار شاہ نے ان سے دیوالی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی، 25فیصد اضافی الاﺅنس کی ادائیگی کرنے کی درخواست کی۔ زبیر احمد چنہ نے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی اور ایک ماہ کا 25 فیصد اضافی الاﺅنس کی ادائیگی کا حکم دے دیا جس پر سید ذوالفقار شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سید ذوالفقار شاہ کے ہمراہ وفد میں محمد نذیر، شکیل احمد، محمد روشن، عبدالعزیز میر بلوچ، پھول محمد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں