بلدیہ وسطی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے عوامی آرا کی تقریب کا انعقاد۔

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے ضلع وسطی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں پر عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے نیو کراچی سیکٹر 5-D کالا اسکول پر بلدیہ وسطی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں میونسپل کمشنر سینٹرل خالد ریاض صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ریاض شیخ، ڈائریکٹر کراچی پراجیکٹ کلک ہما ہالیپوٹہ اور فوکل پرسن وسطی محمد حارث شریک تھے۔تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر کراچی پراجیکٹ کلک ہما ہالیپوٹہ نے ورلڈ بینک اور کلک کے اشتراک سے ضلع وسطی میں منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہی دی انہوں کہا کہ عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ورلڈ بینک کلک کے تاون سے سیکٹر 5-D میں دو منٹ چورنگی تا کالا اسکول دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد ہونے جارہا ہے جسکی تکمیل میں دو سے تین ماہ درکار ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر کا مطلب صرف سڑک بنانا نہیں بلکہ اس سے متصل برساتی نالہ،گرین بیلٹ اور سیوریج لائنوں کو بہتر کیا جائیگا جبکہ برساتی نالے کو کور کیا جائیگا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر خالد ریاض صدیقی نے کہا کہ کلک کی بلدیہ وسطی میں آمد خوش آئند ہ اقدام ہے انہوں نے کہا ضلع وسطی میں دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام ہورہا ہے جلد ہی عوام کوسڑکوں، سیوریج سسٹم، پارکس، گرین بیلٹس پر تبدیل نظر آئیگی، اسسٹنٹ کمشنر نیوکراچی ریاض شیخ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام محکموں کو یکجا ہوکر کا م کرنے کی ضرورت ہے ا س موقع پر عوام نے ورلڈ بینک اور کلک کے تعاون سے نیو کراچی میں تعمیر ہونے والی سڑک کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں