14ارب روپے کی لاگت سےکراچی میں 418 سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا اعلان

ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس بڑے منصوبے کا مقصد شہری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، ٹریفک کی روانی کو مؤثر بنانا اور لاکھوں شہریوں کے لیے سڑکوں کو محفوظ بنانا ہے۔

یہ فیصلہ اس سے قبل 26 اہم شاہراؤں کی بحالی کے لیے 5.5 ارب روپے کی منظوری کے تسلسل میں کیا گیا ہے، جسے سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے کراچی کے دیرینہ انفراسٹرکچر مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں مزید سڑکوں اور گلیوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ رابطہ کاری بہتر ہو اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس پیش رفت پر کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں تیزی، جاری اسکیموں کا جائزہ اور آئندہ انفراسٹرکچر منصوبہ بندی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 418 سڑکوں کو بحالی کے لیے منتخب کیا جا چکا ہے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پی سی ون دستاویزات کی تیاری جاری ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اربوں روپے کی بے مثال سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کارکردگی پر مبنی طرزِ حکمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق عملی بہتری لانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری مسائل کے فوری اور پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات پر زور دیا کہ سڑکوں کی بحالی ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے، کیونکہ اس کا براہِ راست تعلق روزمرہ آمد و رفت، معاشی سرگرمیوں اور عوامی تحفظ سے ہے۔

متعلقہ خبریں