کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ پاکستانی کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔
کراچی گرین لائن بس منصوبے کی مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے۔پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں.
یاد رہے کہ مذکورہ منصوبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا اور اسکا بیشتر حصہ اسی دور میں مکمل کر لیا گیا تھا لیکن سندھ حکومت اور موجودہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کی بنا پر غیر ضروری تاخیر کا شکار ھوگیا۔

متعلقہ خبریں