سندھ حکومت نے سید نجمی عالم کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا وائس چیرمین تعینات کر دیا

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر سید نجمی عالم کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا وائس چیر مین مقرر کر دیا۔
اس سے پہلے سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ایڈ منسٹریٹر مقرر کر چکی ھے جس کو سیاسی حلقوں خصوصاً ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ھے۔ کہا جا رہا ھے کہ پیپلز پارٹی اس طرح کے اقدامات سے آنے والے بلدیاتی انتخابات کو متاثر کرنا چاہتی ھے۔ کراچی واٹر بورڈ میں ھونے والی حالیہ تقرری کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ھے ۔ اس تقرری کا نوٹیفیکیشن سندھ کابینہ کے 21-09-07 کوھونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ مقامی حکومت کی جانب سے کیا گیا ھے۔ گوکہ موجودہ بورڈ میں ایسی کسی آسامی کا کوئی ذکر نہیں ھے۔ موجودہ بورڈ آٹھ پرائیویٹ اور سات حکومتی نامزد کردہ ارکان پر مشتمل ھے جسکی سربراہی لوکل گورنمنٹ کے صوبائی وزیر کرتے ھیں

متعلقہ خبریں