پنجاب کے تمام شہروں اور دیہات میں روزانہ تقریباً 10 لاکھ عوام کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے: سردار عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)کورونا وبا کے دوران پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے،ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔انہوں نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کےآغاز پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے چنانچہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جومحلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی، صوبائی وزراء،منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اورکورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

متعلقہ خبریں