چائینز کمپنی ٹائینز کی بیسویں سالگرہ کی تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

فیصل آباد (بیورو رپورٹ )چائینز کمپنی ٹائینز کی بیسویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز فیصل آباد اقبال اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں کمپنی کے لیڈر ،ڈسٹری بیوٹر اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جنرل (ر)اکرم ساہی ،بریگیڈئیر (ر)شاہجہان سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر ایم ڈی وانگ والٹن ،کمپنی کی نائب صدر مس وکی ،نائب صدر مسٹر ژونگ ،نائب صدر مسٹر وانگ فی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر کمپنی مینجمنٹ نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو انرجی کے بحران سے نکالنے کے لئے بہت جلد پاکستان میں توانائی کے منصوبے شروع کریں گے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیر توانائی و انڈسٹری پنجاب ایس ایم تنویر ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت اہم حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کی ہیں بہت جلد ہماری کمپنی پنجاب میں توانائی ،ایجوکیشن اور صحت میں سرمایہ کاری کرے گی اور اس کیلئے مختلف جگہ کا سروے کیا جا رہا ہے جہاں پر فیکٹریز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں