پاکستان کے ساتھ معاشی بحالی کی کوششوں پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹرکمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اصلاحات کی ضرورت ہوگی

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی زیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بارہ جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کی منظوری دی۔ پاکستان کو فوری ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے مزید کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا۔  آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہےاصلاحات کی ضرورت ہوگی۔  مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہےسرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

جولی کوزیک نے کہا کہ  نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کی  کوششوں کو سپورٹ کرے گا۔ انتہائی کمزورو پسماندہ طبقے کے لیے مناسب تحفظ کے ساتھ اور حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی حمایت کے لیے کثیر جہتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے مالی اعانت کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ آنے والے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے۔

متعلقہ خبریں