بلدیاتی انتخابات تاخیر – سیاسی جماعتیں آئین میں ترمیم کر لیں : الیکشن کمیشن کی تجویز

اسلام آباد( نمائندہ مقامی حکومت )لیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے بچنے کیلئے سیاسی جماعتیں آئین میں ترمیم کر لیں ، پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانون میں تبدیلی ہےالیکشن کمیشن میں جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا دورہ کیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں ان کی درخواست پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین (EVM) بائیو میٹرک ویریفکیشن میشن (BVM)، انتخابات میں مناسب نمائندگی کے نظام اور صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں تاخیر پر انہیں بریفنگ دی ۔

متعلقہ خبریں