کراچی میں ایک اور زلزلہ، لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی تشویش ناک حد تک بڑھ گئی

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج رات ایک بار پھر شہر کے مشرقی علاقے ملیر کے قریب زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رات 10 بج کر 9 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

محکمے کے مطابق یکم جون سے اب تک کراچی میں زلزلے کے 50 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جو ایک غیرمعمولی اور تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ان زلزلوں کی بنیادی وجہ لانڈھی فالٹ لائن کی بڑھتی ہوئی سرگرمی ہے، جو کراچی کے شہریوں کے لیے ممکنہ خطرے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں