مری میں پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔رات سے1ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں،فوج اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے:وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد

مری(نمائندہ مقامی حکومت)وزیرِ داخلہ شیخ رشید مری اور گلیات میں پھنسے مسافروں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لیے مری پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مری میں امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کی 5 پیدل پلاٹون ہنگامی بنیاد پر منگوائی گئی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر ایف سی اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے.شیخ رشید نے کہا کہ سیاح بڑی تعداد میں مری کی طرف گئے، جس کی وجہ سے اب مری جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، پیدل جانے والوں کا داخلہ بھی بند کر رہے ہیں، صرف خوراک اور کمبل لے جانے والی گاڑیوں کو وہاں جانے کی اجازت دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی ساری انتظامیہ ریسکیو میں لگی ہوئی ہے، مری میں پھنسی ہوئی ایک ہزار گاڑیوں کو شام تک نکال لیں گے، خوراک، کمبل اور امدادی سامان لےجانے والوں کو پیدل مری جانے کی اجازت دیں گے۔وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ 15، 20 سال میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کیا ہے، اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی مری آمد کی وجہ سے بحران پیدا ہوا

متعلقہ خبریں