پنجاب میں عوام کا بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کیخلاف احتجاج

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پہ دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔بلوچستان میں بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردی اور مہرنگ لانگو سمیت اختر مینگل کی مجرمانہ خاموشی پر بہالپور کی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

گجرانوالہ میں عوام ماہرنگ لانگو اور اختر مینگل کی منافقت کے خلاف پنجاب میں عوام کا بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر دہشت گردی کیخلاف احتجاج پر بول پڑے، نفرت پھیلانے اور پاکستان کے اتحاد کو کمزور کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ہارون آباد میں عوام بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سراپا احتجاج اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیجیے۔صوبائیت کے نعروں کو ختم کیا جائے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔

بہاولنگر کے عوام نہتے مزدوروں کے قتلِ عام اور بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، دہشت گردی نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ملتان میں بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ہوا جبکہ مہرنگ لانگو اور اختر مینگل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا کر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور بے گناہوں کے خون کا حساب لینے کا پختہ عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم اور درندگی برداشت نہیں کریں گے۔مظاہرین نے انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں